وہ میرے محلے کی سب سے پیاری لڑکی تھی، انیس بیس سال کے لڑکوں کی پسندیدہ اور سب کی خواہش تھی، ہر لڑکا کوشش میں تھا کہ یہ لڑکی کسی نا کسی طرح ہم سے بات کرے۔۔

ہم اسے ان کے چہرے کے مشابہت کی وجہ سے بیپاشا باسو کہتے تھے، وہ یقینا چنچل اور رومانوی آنکھوں والی لڑکی تھی۔۔

      *******************

آٹھویں کلاس میں فیل ہونے کے بعد ابا حضور نے سزا کے طور پر بلوچستان کوئٹہ بھیج دیا، وہاں تین سال آرمی سیکورٹی میں رہنے کے بعد لاہور میں دس سال چوکیداری کی، اور کچھ نا چاہنے والے واقعات کی وجہ سے سیالکوٹ آیا، 

بلوچستان سے لیکر پنجاب کے شہر لاہور اور سیالکوٹ تک 16 سال گزر چکے تھے۔

سردیوں کی ٹھنڈی خاموش راتوں میں لفظوں کے نشیب و فراز سے ناواقف میں سالار رومانوی تحریر لکھتا تھا۔۔ کسی ایک تحریر پہ اس رات ماں بہن کی گالیاں بھی خوب ملی تھی۔۔۔۔ اچانک مسینجر پہ ایک میسج آیا۔۔


تم یہ گندہ لکھنا کیوں نہیں چھوڑ دیتے، جبکہ آپ کو اتنی گالیاں بھی پڑ رہی؟

"محترمہ اگر میں لکھنا چھوڑ دوں تو دنیا میں کوئی اور ایسا پیدا ہوگا جو میری طرح لکھے گا، اور آپ جیسی حسینائیں ان کے انباکس میں رات کے اس پہر جا کر یہی سوال کرے گی تو میرے نا لکھنے سے آپ جیسی حسیناوں کے میرے ساتھ میسج نا ہونے کا نقصان ہو جائے گا۔۔"

اُس ایک میسج سے بات بڑھتی ہوئی کال تک اور پھر ویڈیو کال تک آگئی۔۔۔۔

      *****************

پہلے تو یقین نہیں ہورہا تھا کہ میں ویڈیو کال پہ اتنی حسین پیاری  لڑکی سے بات کررہا ہوں۔ 

آپ کہاں رہتی ہے؟؟

سالار میں کرک سے ہوں! 

کرک میں کہاں سے؟

سالار آپ کرک کو جانتے ہیں ؟

ہاں جانتا ہوں۔۔۔ میرے کافی دوست کرک سے ہے۔۔۔۔۔۔۔ آپ کرک میں کہاں رہتی ہے؟

سالار۔۔۔۔۔ ایک ہی رات میں اتنے نزدیک آرہے ہو؟ میرا نام جان لیا، میری تصویر کے  بعد ویڈیو کال تک آگئے۔۔ اب گھر تک آنا چاہتے ہو کیا؟

میں نے ان کو کمفرٹیبل نہیں سمجھا۔۔

اس لئے بات کو توڑ کر کسی اور موضوع پہ بات کرنے لگا۔۔۔

لیکن گھوما پھرا کے پھر وہی تک بات آتی۔۔

میرے تجسس کا مٹکا بھر چکا تھا، 

آپ کرک میں کہاں سے ہے؟

میں کرک کے ایک چھوٹے سے گاؤں "لتمبر" میں رہتی ہوں! ❤️ 

پہلے ہی کرک کا نام سن کر میرے اندر کا ایک رحم دل سالار جاگ گیا تھا، لیکن جب اپنے گاؤں لتمبر کا نام سنا تو ایسا لگا جیسے میں ہواؤں میں معلق ہوگیا ہوں۔

میرے ہوش و حواس،میری ذہنی توازن اپنی جگہ پہ نہیں تھے۔۔۔

    *******************

بڑا ہی مشکل لمحہ ہوتا ہے جب آپ کو کوئی اپنے ہی علاقے کی لڑکی من و عن اسی طرح لوکیشن بتائے جہاں آپ کا پورا بچپن گزرا ہو۔۔۔

ویڈیو کال پہ غور کرنے کے بعد دھندلہ سا وہ چہرہ یاد تھا مگر یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتا تھا۔ میں پہچاننے کی کوشش کررہا تھا۔

لتمبر میں تو میرے کافی دوست رہتے ہیں۔۔

آپ شاید لتمبر سے باہر رہتی ہے؟

نہیں میں فلاں کی پوتی، اور فلانے کی بیٹی ہوں...............

    *******************

میرے تحریر لکھنے سے لیکر ان کے جان پہچان تک کا سلسلہ قدرتی تختی پہ لکھی گئی ایک مُہر ِمعقل تھی، یا کوئی خواب کی تعبیر!

کوئی معجزہ تھا یا پہلے سے طے شدہ کہانی؟

یا نا قابل یقین وہ نظام جیسے جانور گھاس کھائے اور تنوں سے دودھ کی نہریں نکلیں!

میں حیران تھا، تجسس کی ساری زنجیریں ٹوٹ چکی تھیں، 

مجھے یقین نہیں ہورہا تھا کہ یہ میرے گاؤں کی وہی لڑکی ہے جسے ایک جھلک دیکھنے کو ہم سکول سے لیٹ ہو جاتے تھے مگر ان کا دیکھنا فرض عین ہوتا۔۔۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس